Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالرونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں 900 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی...

رونالڈو فٹ بال کی تاریخ میں 900 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 900 واں گول کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے لزبن میں میں میچ کے دوران اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر کے 2-1 سے کامیابی دلوائی۔ پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح رونالڈو نے پہلے ہاف کے 34ویں منٹ میں نونو مینڈس کے کراس سے والی میں گول کر کے پرتگال کی جیت کو یقینی بنایا ۔

گول کے بعد رونالڈو بہت جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس کے لیے اہم تھی، اور وہ ہمیشہ جانتے تھے کہ جب تک وہ کھیلتے رہے گے وہ اس تک پہنچ جائیں گے۔

Cristiano Ronaldo makes history as first player to score 900 career goals
Cristiano Ronaldo makes history as first player to score 900 career goals

کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، یووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments