Saturday, January 11, 2025
Homeاسرائیلایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطینی حامی مظاہرین نے ٹرام کو آگ لگادی

ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطینی حامی مظاہرین نے ٹرام کو آگ لگادی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمسٹرڈیم میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے ایک ٹرام پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فٹ بال کلب کے تماشائیوں پر حملے کے بعد سے یہاں کئی دنوں سے کشیدگی عروج پر ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرام پر آتش بازی سے حملہ کیا جا رہا ہے اور اس کی کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ٹرام میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھادیا گیا اور پولیس نے متعدد گرفتاریوں کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔

ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ وہ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this