Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے کے بعد راشد خان کی...

پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے کے بعد راشد خان کی افغانستان اسکواڈ میں واپسی

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں واپس آگئےہیں.

راشد، گزشتہ سال نومبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد سے باہر ہیں اور ان کی کمر کی سرجری ہوئی تھی۔

راشد، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے محروم ہوئے تھے جہاں وہ لاہور قلندرز کے لیے کھیلتے ہیں تاہم افغانستان کے کپتان نے اپنی بحالی مکمل کر لی ہے اور وہ تین میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

راشد، نے بگ بیش لیگ اور بھارت کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا وہ ٹیم کے ساتھ موجود تھے لیکن مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سیریز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا منصوبہ ہے اور ٹریننگ جاری ہے اور شکر ہے کہ یہ اچھی رہی اور مجھے امید ہے کہ آنے والے کچھ دن بھی اچھے ہوں گے تاکہ میں دوبارہ قومی جرسی پہن سکوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں.

راشد نے اعتراف کیا کہ گزشتہ تین ماہ ان کے لیے سخت تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ”پچھلے تین ماہ مشکل تھے کیونکہ میری سرجری ہوئی تھی میں پچھلے سات آٹھ ماہ سے کمر کی انجری کا شکار تھا اور ڈاکٹر نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی مجھے سرجری کرنے کو کہا تھا لیکن میں نے ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد سرجری کروائی کیونکہ یہ ہمارے لیے اتنا اہم ایونٹ تھا لیکن الحمدللہ میں میدان میں واپس آ گیا ہوں اور اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں اور اب میری توجہ میدان میں واپسی اور قوم کے لیے خوشی اور کامیابی لانے پر مرکوز ہے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا، جبکہ بقیہ دو میچز 17 اور 18 مارچ کو ہیں، تینوں میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق...

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک

امریکی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر سے...

سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی...

More like this