
Rapid progress on Gaddafi Stadium upgrade project, Chairman PCB inspection-PCB
قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تیزی سے پیش رفت، چیئرمین پی سی بی کا معائنہ
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔
تہہ خانے مکمل ہو چکا ہے، اور فرش پر کام جاری ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تفصیلی دورے کے دوران پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے انکلوژر کی تعمیر کا مشاہدہ کیا اور کام کے معیار کا معائنہ کیا۔
انہوں نے منصوبے کی پیشرفت کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔
نقوی نے اس منصوبے کو ہر قیمت پر مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دورے کے دوران پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈویژن کے حکام، انفراسٹرکچر اتھارٹیز اور ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے نمائندے بھی موجود تھے۔