
Rain likely in the first Test between Pakistan and Bangladesh
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بارش کا امکان
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا آئندہ پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی میں شیڈول بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ویدر ڈاٹ کام کے مطابق راولپنڈی میں مذکورہ ٹیسٹ کے پہلے، دوسرے اور پانچویں روز بارش کا امکان ہے۔
مزید برآں، راولپنڈی کا موسم پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے بہت بہتر رہا ہے.
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی ٹیسٹ کے لیے کونسی پچ استعمال کی جائے اس بارے میں فیصلہ بھی تاخیر کا شکار ہے۔
پہلا ٹیسٹ: 21-25 اگست پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
دوسرا ٹیسٹ: 30 اگست سے 4 ستمبر نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی