Monday, January 13, 2025
Homeکھیلفٹ بالیورپا کانفرنس لیگ : چیلسی کے رحیم سٹرلنگ لگاتار دوسرے میچ سے...

یورپا کانفرنس لیگ : چیلسی کے رحیم سٹرلنگ لگاتار دوسرے میچ سے باہر

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چیلسی کے 29 سالہ فارورڈ رحیم سٹرلنگ کو سرویٹ کے خلاف یوروپا کانفرنس لیگ کے پلے آف پہلے مرحلے کے لیے ٹیم کے اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔ مانچسٹر سٹی کے خلاف پریمیئر لیگ کے اوپنرمیچ سمیت یہ لگاتار دوسرا گیم ہے جس میں سٹرلنگ کو چیلسی کے میچ ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

سٹرلنگ کے علاوہ، دفاعی کھلاڑی بین چلویل، ویزلی فوفانا، اور ٹوسن ادارابیو کو بھی جمعرات کو اسٹامفورڈ برج پر ہونے والے میچ کے لیے چیلسی کے اسکواڈ کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ پلے آف کا دوسرا مرحلہ 29 اگست کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔

اگر چیلسی یوروپا کانفرنس لیگ کے گروپ مرحلے تک پہنچ جاتی ہے، تو وہ بعد میں بھی سٹرلنگ کو اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ سٹرلنگ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ وہ کلب میں اس کے مستقبل کے بارے میں “وضاحت” چاہتے ہیں۔

چیلسی نے اس موسم گرما میں 11 نئے کھلاڑیوں کو لانے کے لیے تقریباً 185 ملین پاؤنڈ خرچ کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا گیا۔ اس بڑے اسکواڈ کی وجہ سے، منیجر اینزو ماریسکا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ رحیم سٹرلنگ کلب میں ہی رہیں، لیکن تمام کھلاڑیوں کے لیے ہر میچ میں کھیلنے کی گنجائش نہیں ہے۔

یاد رہے جولائی 2022 میں مانچسٹر سٹی سے 50 ملین پاؤنڈ میں شمولیت کے بعد سٹرلنگ نے چیلسی کے لیے 81 گیمز کھیلے ہیں۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this