Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلقطر جونیئر اوپن: پاکستان کے ریان زمان نے سیمی فائنل کے لیے...

قطر جونیئر اوپن: پاکستان کے ریان زمان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسکواش کے ماہر ریان زمان نے منگل کو دوحہ میں قطر جونیئر اوپن میں انڈر 11 ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سابق کھلاڑی منصور زمان کے بیٹے اور لیجنڈری قمر زمان کے پوتے ریان نے سلطان عبدالمطلب کو یکطرفہ مقابلے میں 11-3/11-5/11-5 کےا سکور سے شکست دی جس سے وہ سیمی میں جگہ بنا پائے.

زمان کا مقابلہ اب کویت کے سلمان الصالح سے ہوگا جنہوں نے واک اوور دینے کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اسی دن منصور زمان کے ایک اور بیٹے عبداللہ زمان نے یو ایس اے کے ایوک گھوش کو 11-8/11-6/11-6 کے سکور سے ہرا کر انڈر 14 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

14 سالہ عبداللہ کا مقابلہ اب بدھ کو کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے چن سے ہوگا .

یہ کامیابی نوجوان ریان اور عبداللہ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ وہ اسکواش کے دائرے میں ایک میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے، جاری چیمپئن شپ میں فتح کے لیے لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 10 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this