
پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور،پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا ریکارڈ قائم کر دیا،لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے.
ترجمان پولیس کے مطابق جاری ہونے والے لائیسنسز میں لرننگ ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدیدسمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں،لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں.
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فیصل آباد 8113اور گوجرانوالہ میں 7843 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی 7597 اورملتان میں 6 ہزار شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں.
، پنجاب پولیس کے مطابق 5روز میں 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے.