Monday, February 10, 2025
Homeپاکستانپنجاب:زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

پنجاب:زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

Published on

پنجاب:زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار

اردو انٹرنیشنل ( ماینٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانے والے سخت سزا پائیں گے جب کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 سال مزید سزا بھگتنا ہو گی، بچوں کے اعضا ضائع کرنے اور بھیک منگوانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا۔

Latest articles

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں...

More like this