Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانپی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

Published on

spot_img

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتاری کے بعد رہا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی کی جانب سے شیر افضل مروت کی گاڑی کو روکا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے تھانہ گولڑہ لے گئی، ترنول جلسہ گاہ پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا ہے، شیرافضل مروت کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این اوسی منسوخ کردیا گیا تھا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’مذہبی جماعتوں نےاحتجاج کی کال دے رکھی ہے، ایسی صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘،اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کردیا، پی ٹی آئی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے، اس لیے پارٹی قائد عمران خان کی جیل سے جاری ہدایات کے تحت آج کے جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، تاہم عمران خان کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں، عوام میں نکلیں اور تحریک چلائیں، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہنگامی ملاقات کی جس میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا، اس ملاقات کے بعد عمر ایوب، اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پراسلام آباد جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا، جلسہ 8 یا 9 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوسکتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this