PSL's seventh team Hyderabad sold for Rs 175 crore-PCB
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی کامیاب بولی کے ذریعے حاصل کر لی، جس کا نام حیدرآباد رکھا گیا ہے پی ایس ایل برانڈ ایمبیسڈر وسیم اکرم نے نیلامی کا آغاز 110 کروڑ روپے کی بیس پرائز سے کیا۔
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے، جبکہ فیصل آباد، گلگت، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد سے ٹیموں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ نے متعدد چیلنجز کے باوجود نمایاں ترقی کی ہے اور پی ایس ایل آج دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد نیلامی کے عمل میں اب 9 پارٹیاں شریک ہیں۔



