Pro League Hockey: Pakistan defeated 5-2 by Netherlands-FIH
پرو لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں میزبان نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے میچ کا آغاز بھرپور انداز میں کیا اور حنان شاہد نے شاندار فیلڈ گول کے ذریعے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی، جب کہ دوسرے کوارٹر میں صفیان خان نے پنلٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے اسکور 2-0 کردیا۔
تاہم اس کے بعد نیدرلینڈز نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور آخری کوارٹر میں خاص طور پر جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو کسی واپسی کا موقع نہ دیا۔
بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے تجمین راینگا نے کہا کہ ابتدائی مشکلات کے باوجود ٹیم نے وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے تین اہم پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا، جبکہ نیدرلینڈز اور ارجنٹائن کے خلاف مزید میچ 15 دسمبر کو شیڈول ہیں۔





