Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالفٹ بال ایسوسی ایشن نے پریسٹن کے میلٹین اوسماجیچ پر کاٹنے کے...

فٹ بال ایسوسی ایشن نے پریسٹن کے میلٹین اوسماجیچ پر کاٹنے کے جرم میں آٹھ میچوں کی پابندی لگا دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریسٹن نارتھ اینڈ کے فارورڈ کھلاڑی میلٹین اوسماجیچ پر فٹ بال ایسوسی ایشن نے بلیک برن کے کھلاڑی اوون بیک کو کاٹنے کے الزام میں آٹھ میچوں کی پابندی لگا دی ہے۔ 25 سالہ مونٹی نیگرو بین الاقوامی کھلاڑی، جنہوں نے پرتشدد رویے کا الزام قبول لیا اور ان پر 15,000 پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا۔

یہ واقعہ ستمبر میں لنکاشائر ڈربی کے آخری لمحات میں اس وقت پیش آیا جب اوون بیک کو میچ سے پریسٹن کے ڈوئن ہومز کو کک مارنے پر باہر بھیج دیا گیا تھا۔اور اب اوسماجک 23 نومبر کو ہفتے کے دن ڈربی کے خلاف پریسٹن کے ہوم چیمپیئن شپ میچ تک ٹیم میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے کہا کہ معطلی کی تفصیلات “مناسب وقت پر” جاری کی جائیں گی۔ پریسٹن کلب نے بھی کہا ہے کہ وہ اس وقت تک مزید کوئی بیان نہیں دیں گے جب تک فٹ بال ایسوسی ایشن کوئی بیان جاری نہیں کرتی۔

اوون بیک کو کھیل سے نکالے جانے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ 22 سالہ بیک، جو لیورپول کلب سے عارضی طور پر بلیک برن کے لیے کھیل رہے ہیں، نے ریفری میتھیو ڈونوہو کے سامنے شکایت کی کہ اوسماجک نے انہیں کاٹا ہے۔ پریسٹن کے کھلاڑی کو اس واقعے میں مداخلت پر پیلا کارڈ دکھایا گیا۔

ٹیلی ویژن ری پلے میں دیکھا گیا کہ اوسماجیچ نے اوون بیک کو کمر کے اوپری حصے پر کاٹا تھا۔ چونکہ چیمپئن شپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوتی، اس لیے فٹبال ایسوسی ایشن نے میچ کی فوٹیج کا جائزہ لے کر اوسماجیچ پر پابندی لگائی۔

بلیک برن کے منیجر جان یوسٹیس نے میچ کے بعد بی بی سی ریڈیو لنکاشائر سے بات کرتے ہوئے کہا: “اوون کی گردن کے پچھلے حصے پر کاٹنے کا بڑا نشان ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ ریفری نے اسے نہیں دیکھا۔”

اوسماجیچ ستمبر 2023 میں کیڈیز کلب سے پریسٹن میں شامل ہوئے تھے اور انہوں نے اس سیزن میں 11 میچوں میں 5 گول کیے ہیں، جن میں واٹفورڈ کے خلاف 3-0 کی جیت میں دو گول بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے، لیورپول کے لوئس سواریز پر 2013 میں چیلسی کے برانسلاو ایوانووچ کو کاٹنے پر 10 میچوں کی پابندی لگی تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...