President's One-Day Cup: KRL defeats PTV to win title-PCB
پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل میں کے آر ایل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 41ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پی ٹی وی کی جانب سے شمائل حسین نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ عماد بٹ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کے آر ایل کی جانب سے سفیان مقیم اور احمد حسن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پی ٹی وی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
ہدف 165 رنز کے تعاقب میں کے آر ایل نے اعتماد سے بیٹنگ کی اور 35ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا شاہزیب خان نے 53 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔



