آذربائیجان کے صدر پاکستان پہنچ گئے،وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 11 سے 12 جولائی تک دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے.
صدر علیوف جیسے ہی اپنے خصوصی طیارے سے نور خان ایئربیس پر اترے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کی کابینہ کے اراکین بشمول وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
معزز مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لئے پس منظر میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔
دورے کے دوران صدر علیوف وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں فریق دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں…