Saturday, March 1, 2025
Homeپاکستانپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ،صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ،صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے

Published on

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ،صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج مورخہ 18 اپریل، بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا.

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے.

مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری.

مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے.

مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے.

مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مشترکہ اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے، مشترکہ اجلاس کے موقع پر بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا.

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this