Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsصدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس اعجاز...

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

Published on

صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (1) کے تحت استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا۔

صدر کو بھیجے گئے استعفے میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا تھا کہ ’میں اب سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر کام نہیں کرنا چاہتا۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت استعفیٰ دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، خط میں استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن، سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے سینئر ترین جج تھے اور انہیں رواں سال اکتوبر میں اگلا چیف جسٹس بننا تھا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this