اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ ہیم اور آسٹن ولا آمنے سامنے تھے، جہاں دونوں ٹیموں نے سخت جدوجہد کی لیکن میچ کا نتیجہ 1-1 سے ڈرا کی صورت میں نکلا۔
آسٹن ولا نے کھیل کی شروعات میں ہی جیکب رمسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جب رمسی نے اولی واٹکنز کے ساتھ ایک شاندار ون ٹو کھیلتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
تاہم ، ویسٹ ہیم نے میچ میں واپسی کی کوشش جاری رکھی یہاں تک کہ میچ کے 70 ویں منٹ میں ایڈسن الویریز کے شاندار کراس نے ایمرسن کو گول کرنے کا موقع فراہم کیا، جس سے ٹیم اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔
پہلے ہاف میں آسٹن ولا کا غلبہ رہا، اس کے باوجود ویسٹ ہیم کے لوکاس پیکیٹا نے اپنی ٹیم کے لیے گول کرنے کے دو مواقع پیدا کیے جو بدقسمتی سے ضائع ہوگئے۔
اس میچ کے بعد اب آسٹن ولا پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں اور ویسٹ ہیم 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔