
Premier League: Leicester City's stunning victory over west Hem
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیسٹر سٹی نے نئے منیجر نیشٹروئے کی قیادت میں ویسٹ ہیم کو 3-1 سے شکست دی اور پریمیئر لیگ کا پہلا میچ جیتا۔ میچ کے آغاز میں ہی جیمی وارڈی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ بلال الخانوس نے 61 ویں منٹ میں اور پیٹسن ڈکا نے کھیل کے 90 منٹ میں گول اسکور کر کے لیسٹر سٹی کی فتح کو یقینی بنایا۔
ویسٹ ہیم کی جانب سے نکلاس فل کرگ نے اختتامی وقت میں ایک تسلی بخش گول کیا، لیکن ٹیم مجموعی طور پر ناکام رہی۔ اس شکست کے بعد ویسٹ ہیم کے مینیجر جولن لوپیٹیگوئی پر دباؤ مزید بڑھ گیا، کیونکہ ٹیم نے اپنے آخری 12 میچز میں صرف تین جیتے ہیں۔
اس میچ میں لیسٹر سٹی کے گول کیپر میڈس ہرمنسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم مواقع پر حریف ٹیم کو گول کرنے سے روکا۔ لیسٹرسٹی اس فتح کے بعد لیگ اسٹینڈنگ میں 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ہیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔