اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 613 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 10 بج کر 18 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 613 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 519 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 906 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 25 مارچ کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 373 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 525 پر پہنچ گیا تھا۔