وزیراعظم شہبازشریف کا سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
منگل کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے اس اہم سفارتی کامیابی پر عوامی جمہوریہ چین کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے طویل عرصہ سے درد اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور آج کے معاہدے سے امید پیدا ہوئی ہے کہ پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔
I welcome the Beijing Declaration on the agreement between leading Palestinian groups to unite and form an interim unity government. I particularly applaud the People’s Republic of China for securing this important diplomatic success. For long the people of Palestine have seen…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2024
وزیراعظم نے دنیا پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہو اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنا بدترین ظلم وتشدد ختم کرے جس نے غزہ کو تباہ کردیا ہے اور گزشتہ 10ماہ کے دوران 40ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور 1962سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔
شہبازشریف نے کہاکہ فلسطین دھڑوں کے درمیان اتحاد، امن، انصاف اور ریاست کے درجہ کیلئے مضبوط اور موثر آواز کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں