Saturday, January 18, 2025
HomeTop Newsوزیراعظم شہبازشریف کا سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری...

وزیراعظم شہبازشریف کا سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم

Published on

وزیراعظم شہبازشریف کا سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

منگل کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے اس اہم سفارتی کامیابی پر عوامی جمہوریہ چین کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے طویل عرصہ سے درد اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور آج کے معاہدے سے امید پیدا ہوئی ہے کہ پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے دنیا پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہو اور انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنا بدترین ظلم وتشدد ختم کرے جس نے غزہ کو تباہ کردیا ہے اور گزشتہ 10ماہ کے دوران 40ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے اور 1962سے پہلے والی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جس کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔

شہبازشریف نے کہاکہ فلسطین دھڑوں کے درمیان اتحاد، امن، انصاف اور ریاست کے درجہ کیلئے مضبوط اور موثر آواز کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں

Latest articles

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 230 رنز پر ڈھیر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے گیند پر...

ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری، رواں مالی سال پاکستان معاشی ترقی میں امریکا سے آگے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ...

قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش تکمیل کے قریب

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور کا لیجنڈری قذافی اسٹیڈیم ایک غیر معمولی...

کشتی حادثہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیم مراکش روانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین...

More like this