
Player nominations for FIFA Pro World 11 award, seven Manchester City players nominated Photo-Premier League
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے سات کھلاڑی مردوں کی فیفا پرو ٹیم کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، جبکہ ریال میڈرڈ کے آٹھ کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں میں کائلان ایمباپے نمایاں ہیں، جو حال ہی میں پی ایس جی سے ریال میڈرڈ منتقل ہوئے۔
مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں میں ایڈرسن، روبن ڈیاس، کائل واکر، روڈری، کیون ڈی بروئن، فل فوڈن اور ایرلنگ ہالینڈ شامل ہیں۔
خواتین کی فہرست میں انگلینڈ کی نو کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے، جن میں چیلسی کی لارین جیمز، ملی برائٹ اور لوسی برونز شامل ہیں۔ اکتوبر میں لگاتار دوسرے سال خواتین کا بیلن ڈی اور جیتنے والی اسپین اور بارسلونا کی مڈ فیلڈر ایتانا بونماٹی اور زیمبیا کی باربرا بندا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
دیگر نمایاں ناموں میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، ہیری کین اور جوڈ بیلنگھم شامل ہیں۔
فیفا پرو ورلڈ 11 ایوارڈ کا انتخاب صرف پیشہ ور فٹبالرز کے ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ عالمی کھلاڑیوں کی یونین فیفا پرو کے مطابق، 70 ممالک کے 21,000 سے زیادہ مرد کھلاڑیوں نے ووٹ دیا، جبکہ خواتین فٹبالرز کی جانب سے 7,000 سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
ورلڈ 11 کی حتمی ٹیمیں 9 دسمبر کو فیفا ایوارڈز میں سامنے آئیں گی ۔ یہ ایوارڈز دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف دیا جاتا ہے۔