Saturday, March 1, 2025
HomeTop Newsپشین:انتخابی دفتر پر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

پشین:انتخابی دفتر پر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Published on

پشین:انتخابی دفتر پر خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے، جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے۔

خودکش حملہ این اے 265 کے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا،ڈی سی جمعہ داد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔دھماکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔

دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے.

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر پیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہو گا۔ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکورٹی کیلئے ریٹا ئر ڈ آرمی، پولیس ملازمین کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ 53 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں پولیس،فوج اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معانت سے ملک بھر میں ان عمارتوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی ہے جو 8 فروری کو پولنگ سٹیشنز کے طور پر کام کریں گی انٹرنیٹ کی رسائی نہ رکھنے والے علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنز کو سیٹلائیٹ ٹرمنلز سے منسلک کردیا گیا۔عام انتخابات 2024ء کے دوران فول پروف سیکورٹی کی فراہمی لاہور پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this