
چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے
چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے.
ہیلی کاپٹر حادثہ جنوبی چلی کے علاقے لوس ریوس میں پیش آیا. حادثے کے وقت سیبسٹین پنیراکے ساتھ تین اور لوگ بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے تاہم وہ حادثے کے دوران مخفوظ رہے .
ریسکیو حکام کے جائے وقوع پر پہنچنے کے فوری بعد سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی تین مسافر زندہ بچ گئے۔
سبسٹین پنیرا اکثر گرمیاں چلی کے جنوب میں واقع خوبصورت جھیلوں کے قریب گزارتے تھے اور اکثر اپنا ہیلی کاپٹر خود اڑاتے تھے۔ زرائع کے مطابق حادثے کے وقت بھی وہ خود ہیلی کاپٹر اُڑا رہے تھے.
تاہم ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جاسکا. حکام نے اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی کہ ہیلی کاپٹر کہاں جا رہا تھا.
حکام کا کہنا ہے کہ کہ سابق صدر کی لاش کو لاگو رینکو قصبے کے قریب ایک جھیل سے برآمد کیا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ سابق صدر کی جمعہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔