
Pindi Test: South Africa defeats Pakistan by 8 wickets, series leveled 1-1-PCB
پنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے، جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ایڈن مارکرم 42 اور ریان ریکلٹن 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔
