Monday, February 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالپی ایف ایف کی عدم دلچسپی: قومی ٹیم روس کے خلاف میچ...

پی ایف ایف کی عدم دلچسپی: قومی ٹیم روس کے خلاف میچ کھیلنے کا موقع گنوا بیٹھی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم وقت کی کمی کے باعث ایک بڑے حریف کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلنے کا موقع گنوا بیٹھی ۔

روس اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ممکنہ فرینڈلی میچ کیلئے مذاکرات شروع ہوئے لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔ عالمی فٹبال رینکنگ میں 195 نمبر پر موجود پاکستان کو عالمی نمبر 34 روس کے خلاف کھیلنے کا موقع مل سکتا تھا، تاہم وقت کی قلت کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روسی فٹبال فیڈریشن کو برداشت کرنا تھے۔

روس میں ہونے والے اس میچ کیلئے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تیاری کیلئے ناکافی وقت کا جواز دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے روس سے اکتوبر کی بجائے نومبر کی ونڈو میں فرینڈلی کھیلنے کی درخواست کی لیکن روسی فٹبال فیڈریشن نے اس سے انکار کر دیا۔

دونوں فیڈریشنز کے درمیان آخری رابطہ ستمبر کے آخر میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے نومبر میں میچ کے امکانات تقریباً معدوم ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اب فرینڈلی میچز کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے، جس کے باعث نومبر میں کسی دوسرے حریف سے بھی انٹرنیشنل فرینڈلی کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روس سے بھی اس وجہ سے ہی بات ہوئی تھی کہ تمام اخراجات روسی فیڈریشن برداشت کرنے کو تیار تھی ۔ اب اگلا میچ اس صورت ہی ممکن ہوگا جب میزبان فیڈریشن اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہو۔

Latest articles

نیوزی لینڈ کے رویندرا لاہور میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان میں کہا...

حارث رؤف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حارث رؤف ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم...

شاہین شاہ آفریدی نے عمر گل کا ون ڈے ریکارڈ برابر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز...

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

More like this