Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ جاری کر دیا

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ جاری کر دیا

Published on

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ جاری کر دیا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نےٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیزن 9 سے قبل اپنا آ فیشل ترانہ جاری کر دیا ہے۔

ترانہ ظہور اور اسفند یار اسد کے ساتھ عبداللہ صدیقی نے لکھا اور پروڈیوس کیامعروف اداکار ہانیہ عامر اور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی ترانے کی ویڈیو میں موجود ہیں۔

دریں اثنا، افتتاحی تقریب آج ہفتہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلے میچ سے قبل ہوگی۔
 پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ جاری کر دیا

علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ اس دوران آتش بازی اور لیزر شو بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا۔

گیٹس شائقین کے لیے 3:30 بجے کھلیں گے، تقریب 6:30 بجے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا انعقاد چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان انتہائی متوقع ٹاکرا 24 فروری اور 9 مارچ کو شیڈول ہے۔ قذافی اسٹیڈیم 24 فروری کو ہونے والے میچ کی میزبانی کرے گا .

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this