Tuesday, February 11, 2025
Homeپاکستانپشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے...

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Published on

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا.

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی.

اسد قیصر کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے لیکن ان کو روکا گیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سوال کیا کہ اسد قیصر کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور سینئر سیاستدان ہیں۔

عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے کر فوری طور پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا.

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this