پی سی بی نے بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کے دورہ پاکستان شیڈول کی تصدیق کردی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اس سال4 اضافی چار روزہ اور6 50 اوورز کے میچز کھیلے گی جب بنگلہ دیش ‘اے’ اور سری لنکا ‘اے’ بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ڈارون، آسٹریلیا میں بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد، جو 29 جولائی کو ختم ہوگا، پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش ‘اے’ دونوں 10 سے 13 اگست اور 17 سے 20 اگست تک دو چار روزہ میچوں میں آمنے سامنے ہوں گے پاکستان چار روزہ میچوں کے بعد 23، 25 اور 27 اگست کو 50 اوور کے تین میچ کھیلے گا۔
نومبر میں سری لنکا اے پاکستان شاہینز کے خلاف پانچ میچوں کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی چار روزہ میچز 11 سے 14 نومبر اور 18 سے 21 نومبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ 50 اوورز کے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو ہوں گے پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
علیحدہ طور پر، پاکستان ایمرجنگ ٹیم اکتوبر میں اپنے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گی، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں انڈر 19 50 اوور کے سہ ملکی ٹورنامنٹ اور اے سی سی ایشیا کپ انڈر 19 میں شرکت کرے گی اے سی سی مقررہ وقت پر دونوں ٹورنامنٹس کی تفصیلات کا اعلان کرے گا۔