اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جمعرات کو قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا انہوں نے شائقین کے بیٹھنے کی جگہ کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 10 اکتوبر کو تعمیر کا آغاز ہوا اور امید ہے کہ 20 سے 25 دسمبر کے درمیان کام مکمل ہو جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے 40 ہزار تک بڑھا دی جائے گی اور شائقین کرکٹ کا نظارہ بہت بہتر ہو گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ راولپنڈی سٹیڈیم اسی وقت تیار ہو جائے اور اگر راولپنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو بہتر ہوتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صورتحال دیکھنے کے بعد وہ آئی سی سی اجلاس سے کچھ بہتر کر کے سامنے آئیں گے اور آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم بھارت جائیں اور کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی تناؤ کی باتیں کرنے والے آکر دیکھ لیں، پورا پاکستان صاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں دو دن باقی ہیں اور پاکستان کے لیے جو بھی بہتر ہوگا وہ آئی سی سی اجلاس سے سامنے آئے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میں آئی سی سی کے چیئرمین اور بورڈ ممبران سے رابطے میں ہوں۔