پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے بجٹ مختص
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال فروری/مارچ میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے 12.80 بلین روپے مختص کیے ہیں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت 72ویں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) اجلاس میں 25-2024 کے بجٹ کی منظوری دی گئی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی میٹنگ میں بی او جی کے تمام ممبران موجود تھے۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک کرکٹ ایرینا اور راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو مارکی ایونٹ سے پہلے اپ گریڈ کیا جائے گا۔
دریں اثناء ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے 4.50 ارب روپے رکھے گئے تھے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
خواتین کرکٹ کا بجٹ 70 ملین سے پہلی بار بڑھا کر 240 ملین کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں اراکین کو آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھا جائے گا ایونٹ سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی جائے گی۔
اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے کرکٹ کے شائقین کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا نقوی نے ممبران کو ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہیں۔