Pat Cummins returns, Josh Hazlewood out of Ashes and Test season-AFP
آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیزن میں بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث باقی ٹیسٹ سمر اور ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ہیزل ووڈ گزشتہ ماہ شیفیلڈ شیلڈ میچ میں زخمی ہوئے تھے اور پہلے دو ایشیز ٹیسٹ میں بھی شرکت نہ کر سکے آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر اس سیزن میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور اب ان کی توجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری پر ہو گی۔
اس کے برعکس کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز 17 دسمبر سے ایڈیلیٹ میں ہونے والے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ان کی واپسی آسٹریلوی بولنگ لائن کے لیے اہم ثابت ہو گی، تاہم ہیزل ووڈ کا باہر ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2-0 کی برتری حاصل کر چکا ہے، جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔





