Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلپیرس اولمپکس:فلسطینی سکواڈ کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

پیرس اولمپکس:فلسطینی سکواڈ کا پیرس ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں شرکت کے لیے جب فلسطینی دستہ پیرس ایئرپورٹ پہنچا تو سپورٹرز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اولمپکس میں شرکت کے لیے فلسطین کے 8 ایتھلیٹس پر مشتمل دستہ پیرس پہنچا تو ائیرپورٹ کے اندر اور باہر درجنوں افراد نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل رجب نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس واقعی فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی قدر کرتا ہے تو اولمپکس گیمز فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ایک اچھا موقع ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سےکھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں آج پاکستان کے دو شوٹرز کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments