Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلپیرس اولمپکس : افتتاحی تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہوگی

پیرس اولمپکس : افتتاحی تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہوگی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کا 26 جولائی سے آغاز ہورہا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ اولمپکس کی افتتاح تقریب روایتی انداز سے ہٹ کر ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق پہلی بارپیرس میں اولپمکس کی تقریب اسٹیڈیم کی بجائے باہر منعقد کی جائے گی، دریائے سین کے کنارے اولپمکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں 6 سے 7 ہزار کے قریب اتھلیٹس دریائے سین کےساتھ 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے اور افتتاحی تقریب میں اتھلیٹس کی واک کا آغاز آسٹرلٹز برج سے شروع ہو کر ایفل ٹاور پر ختم ہوگی۔

5 لاکھ سے زائد افراد کے افتتاحی تقریب براہ راست دیکھنے کی توقع ہے اور اس میں 3 ہزار سے زائد ڈانسرزاور گلوکار تقریب میں پرفارمنس سے رنگ بکھیریں گے۔

یہ بات بھی میڈیا رپورٹس میں سامنے آئی ہے کہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب کےبارے میں منتظمین نے تاحال فل ڈریس ریہرسل بھی نہیں کی اور کم وقت رہ جانے کے باوجود منتظمین کی جانب سےزیادہ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں آگ کی نظر ہونےوالے نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کو بھی خراج تحسین پیش کیاجائےگا اور پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو ابھی تک راز رکھا جارہا ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this