
Paris Olympics: Pakistan will start its campaign today
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب پیرس کے مشہور دریائے سین پر منعقد ہوئی جس سےکھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
پیرس اولمپکس میں آج میڈلز کا پہلا دن ہوگا اور مجموعی طور پر 8 کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں 14 گولڈ میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنی مہم آج سے شروع کرے گا، پاکستان کے دو شوٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے گلفام جوزف 10 میٹر ایئر پسٹل جبکہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کشمالہ طلعت وویمن 10 میٹر ایئر پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔
مردوں کے 10 میٹر ائر پسٹل مقابلوں میں گلفام سمیت 33 شوٹرز شریک ہوں گے، ابتدائی راؤنڈ میں پلیئرز 10 ,10 نشانوں کی چھ سیریز میں حصہ لیں گے اور پھر ابتدائی چھ سیریز کے بعد ٹاپ 9 شوٹرز فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
کشمالہ طارق خواتین کی 10 میٹر ائرپسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی، ٹاپ 8 کی جنگ میں کشمالہ طلعت کا 44 شوٹرز سے مقابلہ ہوگا۔ کوالیفائی کرنے کی صورت میں دونوں کے فائنل راؤنڈز 28 جولائی کو ہوں گے۔