پیرس اولمپکس: فیفا نے کینیڈا کی ویمن فٹبال ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق فیفا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کینیڈا کی اولمپک خواتین کی فٹ بال ٹیم کے6 پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی ہے، اور ان کے کوچ، بیورلی پریسٹ مین کو پیرس گیمز میں حریف ٹیم کی جاسوسی کے لیے ڈرون کا استعمال کرنے پر ایک سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
فیفا نے کینڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر 2 لاکھ سوئس فرینک 346 امریکی ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
فیفا نے کہا کہ کینیڈا کی فٹ بال ایسوسی ایشن کو کسی بھی تربیتی مقامات پر ڈرون اڑانے پر پابندی کے سلسلے میں قابل اطلاق فیفا کے ضوابط کا احترام کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار پایا گیا۔
اس کٹوتی سے وہ گروپ اے میں مائنس تین پوائنٹس پر رہ گئےوہ آج سینٹ ایٹین میں میزبان فرانس سے کھیلیں گے۔
اگرچہ انھوں نے جمعرات کو اپنے ابتدائی کھیل میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی، لیکن پوائنٹس کی کٹوتی کا مطلب ہے کہ اب انھیں کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے اگلے دو میچ جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔
تجزیہ کار جوئے لومبارڈی کو کھیل سے پہلے نیوزی لینڈ کے تربیتی سیشن پر ڈرون اڑانے کے جرم میں آٹھ ماہ کی معطل قید کی سزا ملنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
کینیڈا سوکر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ انگلش کوچ پرسٹ مین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔