Thursday, December 12, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا...

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 43 رنز سےشکست دے دی

Published on

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 43 رنز سےشکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے ہفتہ کو کینڈی کے پالے کیلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دی۔

سوریہ کمار یادو اور ان کے جوانوں نے 213/7 کے مجموعی اسکور کے بعد میزبان ٹیم کو 170 رنز تک محدود کردیا۔

Surya Kumar Yadav-Indian Cricket Team
Surya Kumar Yadav-Indian Cricket Team

اس سے پہلے، نئے کپتان یادیو نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 26 گیندوں پر 58 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور8 چوکے شامل تھے انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے ساتھ 76 رنز کی اہم شراکت قائم کی،پنت نے 49 رنز بنائے۔

تیز گیند باز متھیشا پاتھیرانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جن میں سوریہ کمار اور پنت کی وکٹیں بھی شامل تھیں، لیکن ہوم سائیڈ کی جانب سے شاندار فیلڈنگ پرفارمنس کے بعد بھی وہ ہندوستان کو 200 کا ہندسہ عبور کرنے سے نہیں روک سکے۔

یشسوی جیسوال، جنہوں نے 21 گیندوں پر 40 رنز بنائے، اور شبمن گل، جنہوں نے 34 رنز بنائے، بھارت کو ایک دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا انہوں نے پہلے 6 اوورز میں 74 رنز بنائے۔

دلشان مدوشنکا نے گل کو آؤٹ کیا اور لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا نے اپنی پہلی گیند پر بائیں ہاتھ کے جیسوال کو اسٹمپ آوٹ کیا۔

سوریہ کمار نے اننگز کو مستحکم کیا اور بائیں ہاتھ کے پنت کے ساتھ اپنی شراکت میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں سے مخالف ٹیم پر حاوی ہوئے۔

Rishabh Pant.-Indian Cricket Team
Rishabh Pant.-Indian Cricket Team

پتھیرانا، نے سوریہ کمار کو 22 گیندوں پر ففٹی کے بعد ایل بی ڈبلیو کر دیا،ا نہوں نے پھر پانڈیا اور پنت کو بھی بولڈ کیا۔

جواب میں، سری لنکا نے رنز کا تعاقب کرنے کے لئے ایک تیز آغاز کیا اور ایک وقت میں پاتھم نسانکا چارج کی قیادت کر رہے تھے۔

کوسل مینڈس نے ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 27 گیندوں پر 45 رنز بنائے کوسل 140 کے مجموعی اسکور پر روانہ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جبکہ نسانکا اس کے فوراً بعد روانہ ہوگئے۔

انہوں نے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

سری لنکا کی ٹیم صرف 12 رنز پر7 وکٹیں گنوانے کے بعدڈھیر ہوگئی۔

ریان پراگ نے صرف پانچ رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ اور اکسر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کا دوسرا میچ اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this