Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلصنفی اہلیت جیسے تنازعات کے باوجود باکسر ایمان خلیف نے گولڈ...

صنفی اہلیت جیسے تنازعات کے باوجود باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے اولمپکس خواتین کے باکسنگ مقابلوں کے فائنل میں چین کی باکسر یو یانگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں غلط فہمی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے گزشتہ روز خواتین کے ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے مقابلے میں چینی حریف یانگ لیو کو 0-5 سے شکست دی۔

چینی باکسر یو یانگ کو شکست دینے سے پہلے ہی وہ رنگ میں خوشی سے جھوم رہی تھیں اور جیسے بیل بجی تو دونوں باکسرز نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایمان خلیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں، آٹھ سالوں سے یہ میرا خواب رہا ہے اور اب میں اولمپک چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ ہوں۔

باکسنگ کے ان مقابلوں میں چینی خاتون باکسر یو یانگ لیو ٹنگ نے سلور، تھائی لینڈ کی جینجائم سواناپھینگ اور تائیوان کی چین نینچن نو نےبرانز میڈل حاصل کیے۔

تنازعات کا شکار ہونے والی ایمان خلیف نے اولمپکس کے مقابلوں میں اپنے باکسنگ کیریئر کی بہترین فائٹس لڑیں، بین الاقوامی سطح پر دونوں باکسرز سے جڑی غلط فہمیوں پر تنقید جاری رہی لیکن ساتھ ہی ان ایتھلیٹس نے اپنے کیریئر کے اعلیٰ ترین لیول پر بہترین کارکردگی دکھائی۔

پیرس اولمپکس میں باکسر ایمان خلیف کی ’اہلیت‘ پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں اور ان کی صنف کو لے کر سوشل میڈیا پر صارفین میں بحث چھڑی رہی ہے۔ ان کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ٹرانس یعنی خواجہ سرا ہیں تو کوئی کہہ رہا تھا کہ وہ مرد کے بھیس میں باکسنگ کر رہی ہیں۔

باکسنگ کے ابتدائی مقابلوں میں اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایمان خلیف مزید شہ سرخیوں کا حصہ بنیں بلکہ آگے آنے والے مقابلے بھی جیتیں، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کر کے الجزائر کو دوسرا گولڈ میڈل جتوادیا۔

ایمان خلیف کا گولڈ میڈل الجزائر میں خواتین کی باکسنگ کا پہلا تمغہ ہے جبکہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ الجزائر سے کسی نے باکسنگ کے کھیل میں سونے کا تمغہ جیتا ہے، اس سے پہلے حسین سلطانی نے سال 1996 میں مردوں کی باکسنگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

More like this

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

انٹر میلان نے لیپزگ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ ٹیبل پر سہرِفہرست پوزیشن حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹر میلان نے چیمپئنز لیگ کے...