Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلدو ہفتوں کے شاندار کھیلوں کے بعد، اولمپکس 2024 کی...

دو ہفتوں کے شاندار کھیلوں کے بعد، اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب کی تیاریاں مکمل

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق دو ہفتوں کے دلچسپ کھیلوں کے بعد، پیرس 2024 کے اولمپکس کی اختتامی تقریب کے لیے تیار یاں کر رہا ہے ۔

یہ تقریب اتوار 11 اگست کو اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہو گی جہاں اولمپکس کے دوران ایتھلیٹکس اور رگبی سیون جیسے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب یہ 8:00 بجے شروع ہوگی اور 10:30 بجے ختم ہوگی ۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں ہالی ووڈ فلم سٹار ٹام کروز کی شرکت کی افواہیں گرم ہیں لیکن انتظامیہ نے ابھی تک ان کی شرکت کی تصدیق نہیں کی .تقریب میں پیرس باضابطہ طور پر ٹارچ کو لاس اینجلس منتقل کرے گا، جو کہ 2028 میں سمر اولمپکس کی میزبانی کرنے والا اگلا شہر ہے اور یہی وہ ممکنہ جگہ ہوسکتی ہے جہاں ہالی ووڈ سٹار (ٹام کروز) نمایاں ہوں .

اختتامی تقریب میں رقاصوں، سرکس کے فنکاروں کی پرفارمنس کے علاوہ فرانس اور امریکہ کے مشہور اداکار شامل ہوں گے۔ اسنوپ ڈوگ فرانسیسی فنکاروں ایئر اور فینکس کے ساتھ پرفارم کریں گے۔

آرٹسٹک ڈائریکٹر تھامس جولی نے شو کا نام “ریکارڈز” رکھا ہے۔یہ سامعین کو ایک سائنس فکشن تھیم کے ساتھ ایک تخلیقی سفر پر لے جائے گا،شو کا آغاز اولمپک گیمز کے آغاز کی کھوج سے ہوگا اور پھر ایک ایسے مستقبل کی طرف بڑھے گا جہاں اولمپکس اب موجود نہیں ہیں اور اسے دوبارہ تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this