Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن کے لئے کاغذات منظور اور مسترد !!!...

الیکشن کے لئے کاغذات منظور اور مسترد !!! الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

Published on

spot_img

الیکشن کے لئے کاغذات منظور اور مسترد !!! الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئےجب کہ 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جن میں ہزار 94 مرد اور 355 خواتین کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 20 مرد اور 445 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جن میں سے 934 مرد اور 90 خواتین کےکاغذات مسترد کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 478 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے جن میں 17 ہزار 670 مرد اور 808 خواتین شامل ہیں، آر اوز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار 216 کاغذات مسترد کیے جن میں سے 2 ہزار 81 مرد اور 135 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 262 کاغذات منظور ہوئے جن میں 15 ہزار 590 مرد اور 671 خواتین کے کاغذات منظور کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 22 ہزار 711 کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جن میں 21 ہزار 684 مرد اور ایک ہزار 27 خواتین امیدوار شامل ہیں۔

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this