اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں بلکہ بے دخلی،نسل کشی اور تباہی کی مہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں، فورم پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔