Wednesday, November 27, 2024
HomeCricketپاکستان کے آئندہ ہفتے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ کا...

پاکستان کے آئندہ ہفتے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیے جانے کا امکان، اہم تبدیلیاں متوقع

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی سیریز سے قبل موجودہ سکواڈ میں کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ اوپنر فخر زمان کی وائٹ بال سیریز کے لیے واپسی ہوگی جب کہ بلے باز صائم ایوب کی بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی دوبارہ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سلیکشن کے لیے ترجیح دی جائے گی توقع ہے کہ تمام فارمیٹ کے اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان سیریز شروع ہونے سے قبل کر دیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک شیڈول ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this