Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلسارک سنوکر چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

سارک سنوکر چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسری سارک سنوکر چیمپئین شپ میں اپنے حریف کھلاڑیوں کو زیر کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والی سارک سنوکر چیمپیئن شپ میں اسنوکر کے عالمی چیمپئین محمد آصف نے پہلے ہی روز اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹی اور محمد نسیم اخترنے بھی اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کی۔

چیمپئین شپ میں راونڈ لیگ کے پہلے میچ میں گروپ اے کے ٹاپ سیڈ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئین محمد آصف نے آسان مقابلے کے بعد میزبان کھلاڑی مورو گیسو پراتھپ کو 0-4 سے شکست دی۔

عالمی چیمپیئن نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے احمد نظام الدین کے خلاف 1-4 سے فتح حاصل کی۔

گروپ اے کے ٹاپ سیڈ سابق عالمی جونیئر چیمپئین محمد نسیم اختر نے میزبان سری لنکا کے ہی سوسانتھا بوتھیجو کو 0-4 سے شکست دی۔

Latest articles

آئندہ ماہ ابو ظہبی میں دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد ہوگا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا...

چاڈ: چینی وزیر خارجہ کی موجودگی کے دوران صدارتی محل پر جنگجوؤں کا حملہ، 19 ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ کی افریقی ملک چاڈ میں موجودگی کے...

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، سعود کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ...

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

More like this