Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsپاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت...

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا۔ نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین کو ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان پویلین کو’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ایک شاندار شو ہے اور یہاں بہت سے ممالک اور ٹور آپریٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ٹورازم مارکیٹ میں خاص طور پر ایڈونچر اور ایکو ٹورازم میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کے پاس سب سے خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں جن میں سیاحت کی دلکش مناظر موجود ہیں ۔انہوں نے شرکا کو پاکستان کا دورہ کرنے اور برف پوش چوٹیوں سے لے کر قدیم ساحلی علاقوں تک پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور قدرتی عجائبات کی لازوال خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔

سیاحت کے فروغ کے حوالے سے 27 اور 28جنوری کونیویارک میں منعقد ہونے والے اعلی سطح کے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 550سے زیادہ ٹور کمپنیاں ،کروز لائنزاور سیاحت کے شعبے سے منسلک متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس شو میں تقریباً 190ممالک نے حصہ لیا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ،ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان،نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کئے جانے والے پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کیا۔

اس موقع پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد،سابق وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی موجود تھے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments