Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلپاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت...

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم رواں سال بھارت میں ہونے والی ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں منعقد ہوگی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی نیٹ بال ٹیم کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والےممکنہ کھلاڑیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نیٹ بالرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی پلیئرز کا کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments