
Pakistan announces playing XI for third T20 against South Africa, Agha returns-PCB
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے باؤلنگ آل راؤنڈر جہانداد خان نے دوسرے میچ کے لیے سفیان مقیم کی جگہ لی ہے۔
زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار باؤلنگ کرنے والے سفیان نے پروٹیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے 4 اوور میں 53 رنز دیے۔
جہانداد نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور اپنے ڈیبیو پر اپنے 3 اوور میں 17 رنز دیے۔
اب تک بائیں ہاتھ کے باولر نے 4 میچوں میں 4 وکٹ حاصل کی ہیں۔
