الرئيسيةکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ آئیر لینڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جدید اور نئے...

پاکستان بمقابلہ آئیر لینڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جدید اور نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہے، محسن نقوی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کے روز آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ڈبلن میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی جہاں انہوں نے انہیں پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ کھیلنے پر زور دیا۔

پاکستان کو جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی جس کے بعد نقوی نے کھلاڑیوں سے ملنے اور آنے والے میچوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈبلن جانے کا فیصلہ کیا۔

کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نقوی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ کھیلیں.

نقوی نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بالکل مختلف ہے اور اسے جارحانہ انداز کی ضرورت ہےصرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید اور نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہے جہاں کارکردگی کو دیکھا جانا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کا دلدادہ ہے اور انہیں قومی کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

نقوی نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کے لیے امید ہیں اور انہیں قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ٹیم ورک جیت کے لیے شرط ہے اگر 11 کھلاڑی متحد ہو کر کوشش کریں گے تو وہ کامیابی حاصل کریں گے۔

جاری سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ سے شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسے قبول نہیں کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان آگے ورلڈ کپ ہے۔

دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستان آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگا جہاں اسے روایتی حریف بھارت، کینیڈا، امریکہ اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this