Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ انگلینڈ: آغا اور جمال کی بدولت، دن کے اختتام پرپاکستان...

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: آغا اور جمال کی بدولت، دن کے اختتام پرپاکستان کے 152/6 رنز

Published on

spot_img

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: آغا اور جمال کی بدولت، دن کے اختتام پرپاکستان کے 152/6 رنز

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دن کے اختتام پر سلمان علی آغا اور عامر جمال کی مستحکم بیٹنگ نے جمعرات کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کےپانچویں دن کا کھیل یقینی بنا دیا۔

سلمان کے 49 گیندوں پر 41* اور جمال کے 48 گیندوں پر 27* رنز نے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کو 152/6 کے مجموعی اسکورتک پہنچا دیا ہوم ٹیم اب انگلینڈ کی پہلی اننگز کے ٹوٹل سے 115 رنز پیچھے ہے۔

دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلش گیند بازو ہوم سائیڈ پر ہاوی رہے.

بیس اوور کے اندر، پاکستان نے کپتان شان مسعود سمیت اپنی آدھی وکٹیں گنوا دیں جو اپنی پہلی اننگز کی بہادری کے بعد صرف 11 رنز بنا سکے۔

اننگز کی پہلی گیند پر پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر عبداللہ شفیق تجربہ کار کرس ووکس کے خلاف گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں اگلے چند اوورز میں بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد رضوان کی وکٹیں گر گئیں.

سلمان علی آغا اور سعود شکیل بیٹنگ کر رہے تھے تو پاکستان کے لیے معاملات کچھ حد تک طے ہو گئے لیکن 24.2 اوور میں شکیل آوٹ ہو گئے.

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 267 رنز کی برتری کے لیے جمعرات کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے سے قبل اپنی پہلی اننگز 7-823 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

Latest articles

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

More like this