اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا جو 22 مئی کو شروع ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی تین گھنٹے طویل سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی متعدد مشقیں کیں۔
انگلینڈ کی سیریز کے لیے جانے والی ٹیم اتوار کو آرام کے دن سے لطف اندوز ہونے سے پہلے آج بروز ہفتہ کو بھی ٹریننگ کرے گی۔
دریں اثنا، پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو ٹیم کو جوائن کرنے والے ہیں۔
کرسٹن ٹیم مینجمنٹ میں فیلڈنگ کوچ سائمن ہیلمٹ اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کے ساتھ شامل ہوں گے۔
انگلینڈ سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ روانہ ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ
بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان۔
انگلینڈ کا سکواڈ
جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔